معاون خصوصی فہد ہارون کو پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان تفویض

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی فہد ہارون کو قلمدان دیدیا ہے۔ معاون خصوصی فہد ہارون کو پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کیا تھا لیکن قلمدان نہیں دیا گیا تھا۔ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔