لوٹن (شہزاد علی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، صدر لوٹن برانچ راجہ ظفر جونیئر، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گل، زونل سینئر نائب صدر یوسف چوہدری، ممبر ورکنگ کمیٹی اعجاز ملک اور دیگر قائدین نے اجلاس میں کیا اورکہا کہ 11فروری کو بابائے قوم شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی برسی کے پروگرامز جہاں دنیا بھر میں منعقد ہو رہے ہیں اسی طرح برطانیہ زون کی جانب سے انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر بھرپور مظاہرہ ہو گا۔ جہاں مقبول بٹ کے جسد خاکی کی کشمیری قوم کو حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا،رہنماؤں نے کہا کہ مقبول بٹ کا قصور یہ تھا کہ وہ جہالت، لالچ، استحصال، غلامی، اقربا پروری اور منافقت کی قوتوں کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے ، محمد مقبول بٹ کے مشن یعنی ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی تک جہدوجہد اور قربانیاں جاری رکھیں گے۔ اجلاس کی صدارت برانچ کے صدر ظفر جونیئر اور نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رشید عباس بٹ نے انجام دیئے جس میں ممبر ورکنگ کمیٹی قاری عجائب، سردار شکیل، تصدق ملک، حمید خان، تنویر خان، رفاقت علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس کے آخر میں تنظیم کے سینئر رہنما ظفر جونیئر، یوسف چشتی کے والد، پروفیسر ظفر خان کے تایا لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما کونسلر مشتاق ملک کی ہمشیرہ، ماجد خان کے داماد، افضال ماجد کے بہنوئی، چو ہدری رفیق کے پھوپھا کی وفات پرایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...