مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) برطانیہ میں دوسرے ملکوں سے لوگوں کی اسمگلنگ کرنے والے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ، طارق نامک کو استنبول سے پرواز کے بعد مانچسٹر ائرپورٹ پر حراست میں لیا گیا ۔ طارق نامک نے ایک گروہ کی قیادت کی جو عراق اور ایران سے لوگوں کو لاریوں میں چھپا کر برطانیہ لاتا تھا۔ نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے کہا کہ اس کے فون ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 50دنوں میں کم از کم 1900تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث رہا، ہر فرد سے تقریباً 1800 (£1540) وصول کرتا تھا۔ اولڈہم سے تعلق رکھنے والے 45سالہ شخص کو بیرون ملک فرار ہونے کے بعد دسمبر میں مانچسٹر کراؤن کورٹ میں آٹھ سال کی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی تھی، نامک نے اس سے قبل سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے کی سازش کے جرم کا اعتراف کیا تھا، ایک تصویر میں ہابیل گیڈر اور طارق نامک کی اسٹاک پورٹ میں کار واش میں ملاقات ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اس کا منظم کرائم گروپ 2017میں این سی اے کی تحقیقات کا موضوع بنا، ایک معاملے میں، نو افراد جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، ایک لاری کے پیچھے ایک لیٹ بائی میں پریشان حالت میں پائے گئے، لاری کے کیبن کے ونڈ فلیکٹر میں چھپا کر بھی لوگوں کو اسمگل کیا جاتا تھا، ہسپتال میں علاج کیلئے لے جانے سے پہلے نامک کے ساتھ کام کرنے والے چار افراد کو بھی دسمبر میں پناہ کے متلاشیوں کو برطانیہ میں داخل ہونے میں مدد کرنے کی سازش کا جرم قبول کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔ مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے 40سالہ حجر احمد اور سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ سوران سالی نے آپریشن کے برطانوی حصے میں تعاون کرنے میں مدد کی۔ سٹوک آن ٹرینٹ سے تعلق رکھنے والے 54سالہ ہابیل گیڈر نے برطانیہ میں آنے کے بعد کچھ تارکین وطن کے لیے ایک محافظ کے طور پر کام کیا، جب کہ ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ہاردی علی زادہ نے یورپی براعظم میں بیرون ملک کارروائیوں کو مربوط کیا۔ دسمبر میں ان کی سزا سنانے کے وقت جج جان پوٹر نے کہا کہ انہوں نے ان افراد کی بدقسمت صورت حال کا زبردست استحصال کیا اور برطانیہ کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ جج نے کہا تم نے ایک بے رحمی کا مظاہرہ کیا جس نے کچھ معاملات میں مایوس افراد کو آپ کی اپنی خود غرضی اور لالچی ضروریات کیلئے خطرے میں ڈال دیا۔ این سی اے کے برانچ کمانڈر رچرڈ ہیریسن نے کہا نامک لوگوں کا سمگلر تھا جس کے جرائم کے گروپ نے کمزور تارکین وطن کو بڑے خطرے میں ڈال دیا جب کہ اس نے منافع کمایا۔ مجھے خوشی ہے کہ اب اسے اپنے کیے گئے جرائم کیلئے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...