مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں رواں ہجری سال 10کروڑسے زائد عازمین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کے ذمے دار ادارے کے سربراہ سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد الحرام میں 100ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد رواں سال 11لاکھ 93ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کیلئے ایک سال کے دوران 15لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی۔ڈاکٹر السدیس کا مزید کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے 50سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کیلئے مختص کردی گئی ہیں۔ سال 2023کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضا کاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے KDGVʼ الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی جبکہ مسجد الحرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...