بیجنگ (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر سیاحتی مقام سے آنے والی مسافر وین ایک کار سے ٹکرا گئی اور آگ بھڑک اُٹھی جس میں 11افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وین میں حادثے کے وقت موجود مسافروں میں سے صرف ایک نوجوان اپنی جان بچا سکا۔ کسی اور مسافر کو وین سے نکلنے کی مہلت بھی نہ مل سکی۔زندہ بچ جانے والے واحد مسافر، 20سالہ طالب علم نے بتایا کہ حادثے کے وقت میں سو رہا تھا آنکھ کھلی تو خوفناک منظر دیکھا، پچھلے حصے میں آگ لگی تھی۔ میں نے دروازے پر لاتیں مار کر شیشہ توڑا اور بمشکل رینگتے ہوئے نکلا۔طالب علم نے مزید بتایا کہ جیسے ہی میں وین سے باہر نکلا، زور دار دھماکا ہو گیا اور پوری وین دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ اندر سے مسافروں کے چیخوں کی آواز سنائی دے رہی تھیں لیکن میں کچھ نہ کرسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا پتہ چلانا مشکل ہے کہ حادثہ کس کی غلطی سے پیش آیا۔ سال نو پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...