سڈنی (نیوز ڈیسک) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں Lowy انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ مستقبل میں عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوطی سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوویڈ 19کے حوالے سے کسی ملک کا ردعمل بالکل درست تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ سیاسی عزم پر مبنی ٹھوس عالمی تعلقات کی ضرورت ہوگی، مگر ابھی اس حوالے سے عالمی تیاری نظر نہیں آتی۔بل گیٹس نے کہا کہ جب ہمیں کسی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اس انداز سے ردعمل ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ بیماری عالمی سطح پر پھیل نہ سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر 5سال بعد ممالک اور خطے کی سطح پر وباؤں سے نمٹنے کی تیاریوں کی آزمائش کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ایسا عالمی گروپ بھی قائم ہونا چاہیے جو ہر ملک کی کوششوں پر نظر رکھے۔انہوں نے توقع طاہر کی کہ ٹیکنالوجی میں تنوع سے متعدد طبی اور دیگر مسائل سے نمٹنا ممکن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم موٹاپے کا علاج کرسکیں گے، ہم کینسر کا علاج کرسکیں گے، ہم پولیو کا خاتمہ کرسکیں گے۔بل گیٹس کے مطابق میرا ماننا ہے کہ 20، 40یا 6 0 سال پہلے کے مقابلے میں اب پیدا ہونا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...