اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے مابین قرضہ پروگرام کو جلد سے جلد بحال کر نے کے حوالے سے منگل کو ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے ، آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے، آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مختلف شعبوں پر ہونیوالی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ہونیوالے نقصان اور اخراجات سے متعلق بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا اور اصرار کیا کہ بورڈ جلد سے جلد پروگرام کو بحال کرنےکےلیے اقدامات کرے‘ پاکستان نے دسمبر 2022تک کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے ہیں جبکہ گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ کرنے اور نویں جائز ہ مذاکرات مکمل کرنےکےلیے تیار ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ بجلی اور گیس کےگردشی قرضہ کے خاتمے کےلیے جلد ہی بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گاتاہم اس میں ملک کے غریب طبقہ کو استثنیٰ دیا جائے گا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو بڑھایا جائے گا ، مختلف درآمدی اشیا پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی ‘پاکستان نے رواں سال کے لیے مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےگیس کی قیمتوں میں جلد اضافےکے فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری جلد ہی کابینہ دےگی، گیس کے شعبےکا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپےکی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔
اسلام آبا دشیر افضل مروت ‘حامدخان یا حامد رضا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا ؟ پی ٹی آئی قیادت...
راولپنڈی برطانوی سفارت خانہ کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں برٹش...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان...
اسلام آبادملک کی 16ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2ماہ ہونے کو ہیں مگرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
کراچی گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جج کے بیٹے کے قتل کیس کی...