ڈگری، غربت اور کرایہ کے پیسے نہ ہونے پر مجبور ماں دو گھنٹے تک بچے کی لاش گود میں رکھ کر بس اسٹاپ پر بیٹھی روتی رہی

25 جنوری ، 2023

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں غربت اور کرایہ کے پیسے نہ ہونے پر مجبور ماں دو گھنٹے تک اپنے بچےکی لاش گود میں رکھ کربس اسٹاپ پر بیٹھی روتی رہی۔ بعدازاں شہریوں نے چندہ جمع کرکے گاڑی میں گاؤں روانہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈگری سب ڈویژن کے آخری بیراجی شہر نوکوٹ کے گاؤں خان محمد ببر کے رہائشی دو سالہ امان اللہ ببر کی طبعیت خراب ہونے پر اسکی والدہ اسے میرپورخاص لے کر جارہی تھی کہ ڈگری پہنچتے ہی اسکی حالت خراب ہو گئی۔ جس پر اسے ڈگری کے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اسکا انتقال ہو گیا۔ جانبحق ہونے والے بچے کی ماں کرایہ نہ ہونے پر ڈگری کے اے سی کوچ کے اسٹاپ پر بچے کی لاش گود میں رکھکر دو گھنٹے تک بیٹھی روتی رہی۔ بعدازاں شہریوں نے چندہ اکٹھا کرکے گاڑی میں انہیں گاؤں روانہ کیا۔