اورنگی ٹاؤن، گیس لیکج کے باعث آگ، جھلس کر باپ بیٹے بیٹی اور بہو سمیت 6 افراد زخمی

25 جنوری ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے جھلس کر باپ بیٹے ، بیٹی اور بہو سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگر میں گھر کے اندر گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی اس کے نتیجے میں گھر کے اندر موجود58 سالہ بشیر ولد رمضان اسکے بیٹے 16 سالہ صفیان ، 18 سالہ حسان ، 28 سالہ ذیشان ، اسکی بیٹی 20 سالہ سونیا اور بہو 28 سالہ نورین زوجہ ذیشان جھلس گئے جنہین سول برنس وارڈ پہنچا یا گیا۔ پولیس کے مطابق حسان واقعے میں 100 فیصد ، زیشان 70 فیصد اسکی اہلیہ نورین 60 فیصد جبکہ سونیا 30 فیصد ، صفیان 40 فیصد اور بشیر0 3فیصد جھلس گئے ۔