صحت کارڈ سے کمائی کا 12 فیصد شیئر ڈاکٹرز، اسٹاف کیلئے مختص

25 جنوری ، 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے صحت سہولت کارڈ سے ہونے والی کمائی کی تقسیم کا فارمولا ترتیب دے دیا نئے فارمولے کے تحت صحت سہولت کارڈ سے کمائی کا 12 فیصد شیئر ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف اور سپورٹنگ اسٹاف میں تقسیم ہو گا،66 فیصد سرکاری خزانے میں اور 20 فیصد ہسپتال کے پاس ادویات کی خریداری کے لیے مختص ہوں گے۔ 2 فیصد اسپتال کے انفرااسٹریکچر اور طبی ۤآلات کی مرمت پر خرچ ہو گا ، 45 فیصد ٹیچنگ کیڈر، اسپیلشسٹ، جنرل کیڈر اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں میں تقسیم ہو گا، 15 فیصد نرسز، 15 فیصد پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے کمائی کا شیئر ہو گا ۔