گورنر سندھ سے چیف آف نیول اسٹاف کی ملاقات، متعدد امور پر تبادلہ خیال

25 جنوری ، 2023

کراچی(اے پی پی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم امجد خان نیازی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت ،قومی دفاع میں اس کی اہمیت ،ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ اقوام عالم کی بحری افواج میں پاک بحریہ کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی پروفیشنل مہارت کسی سے کم نہیں۔