پاکستان سے معاشی تعاون پر مذاکرات امریکی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(فاروق اقدس ) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطح وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت امریکی وزارت خزانہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ رابرٹ کرو پاتھ کریں گے امریکی وفد کی پاکستان آمد کا بنیادی مقصد پاکستان کو درپیش معاشی مسائل اور چیلنجز کے حل پر مشاورت اور ان کے حل کے لیے تبادلہ خیال کرنا ہے۔