اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

25 جنوری ، 2023

تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیل کے ہزاروں اعلیٰ ہنرمند کارکنوں نے مجوزہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر احتجاج کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ متنازع منصوبوں سے نشوونما پانے والے شعبے اور قانون کی عملداری متاثر ہو گی۔ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے مجوزہ اصلاحات کا جواز دیتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کو منتخب ارکان پر فوقیت حاصل ہے لیکن مجوزہ اصلاحات کے نتیجے میں پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے رد کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ تاکہ اداروں میں عدم توازن کو درست کیا جا سکے تاہم اس کے خلاف منگل کو یہاں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ۔