لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سے آج رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےپرویز الہٰی نے کہا ہے پنجاب میں متنازعہ ترین افسران کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں، خاص طور پر پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے لیکن عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہیں، انتخابات میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی اور آنے والا وقت صرف عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،دریں اثنا وزیر اعلی ٰپنجاب پرویز الہٰی نے سپیکر سبطین خان سے ملاقات کی۔
لندن سابق وزیراعظم شہباز شریف کو قائد ن لیگ نواز شریف کی واپسی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری مل...
اسلام آباد خسارے کا شکار پی آئی اے کی تنظیم نو کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی درخواستوں کے...
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں سماعت کیلئے مقرر...
لاہور پنجاب بورڈ آف ریونیو میں اربوں روپے مالیت کی متروکہ املاک جائیدادکی چھان بین کے لئے بنائی گئی صوبائی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ میں آج بروز جمعرات ’فیض آباد دھرنا‘کیس میں دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستوں کی...
لاہور ترجمہ قرآن میں میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نےنگراں وزیراعظم اور نگراں وزیراعلیٰ...
راولپنڈیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان واپسی سے قبل مشرق وسطی کے 3...