اوگرا کی پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد( نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔۔اس حوالے سے اوگرا ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی ریفائنریز پیٹرول اور ڈیلز کی طلب پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کا 18 دن جب کہ 37 دن کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ڈیزل موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے حامل بحری جہاز بندرگاہ پر موجود ہیں۔