اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے مابین قرضہ پروگرام کو جلد سے جلد بحال کر نے کے حوالے سے منگل کو ورچوئل مذاکرات ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کی سربراہی میں وفد نے مذاکرات کیے ، آئی ایم ایف کی طرف سے مشن چیف ناتھن پورٹر مذاکرات میں شریک ہوئے، آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مختلف شعبوں پر ہونیوالی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ہونیوالے نقصان اور اخراجات سے متعلق بھی آئی ایم ایف ٹیم کو بتایا اور اصرار کیا کہ بورڈ جلد سے جلد پروگرام کو بحال کرنےکےلیے اقدامات کرے‘پاکستان نے دسمبر 2022تک کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے ہیں جبکہ گیس ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، مختلف شعبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ کرنے اور نویں جائز ہ مذاکرات مکمل کرنےکےلیے تیار ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہےکہ بجلی اور گیس کےگردشی قرضہ کے خاتمے کےلیے جلد ہی بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گاتاہم اس میں ملک کے غریب طبقہ کو استثنیٰ دیا جائے گا، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کو بڑھایا جائے گا ، مختلف درآمدی اشیا پر فلڈ لیوی عائد کی جائے گی ‘پاکستان نے رواں سال کے لیے مقررہ کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نےگیس کی قیمتوں میں جلد اضافےکے فیصلے سے بھی آگاہ کیا، وفد نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2022 سے ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری جلد ہی کابینہ دےگی، گیس کے شعبےکا گردشی قرض بھی ختم کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان روپےکی قدر میں کمی کو مصنوعی طریقے سے نہ روکے، بجلی پر سبسڈی بھی ختم کی جائے، ٹیکس کا جی ڈی پی تناسب بڑھانےکے لیے اقدامات کیے جائیں، مختلف شعبوں کو دیے گئے استثنیٰ بھی ختم کیے جائیں۔
واشنگٹنامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاہے کہ پاکستانیوں نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان...
اسلام آباد جمعیتالعلمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قومی...
لاہور پنجاب انفارمیشن کمیشن نے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو اپنے سگے پروفیسر بھائی کے متعلقہ...
اسلام آباد تین ہفتے گزرنے کے با وجود وفاقی حکومت مستقل آئی جی کی تقرری کا ایشو حل نہیں کرسکی۔ وفاق اور پنجاب...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل...
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہاجلاس سے اہم اپوزیشن رہنما غائب ۔محمود خان اچکزئی‘اختر مینگل اور مولانا فضل...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو بتایا کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید نے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں ہنگامہ...