اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری توہین الیکشن کمیشن کیس میں پیش نہیں ہوتے تو انکو مفرور قرار دیکر غیر حاضری میں کارروائی شروع کریں گے ،توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف کیسز کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی ۔ پی ٹی آئی وکیل نوید انجم پیش ہوئے اور کہا کہ فرخ حبیب کے الیکشن کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہائی کورٹ میں ہے۔ وکیل انور منصور اس کیس کی سماعت کیلئےہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ فواد چوہدری کراچی ، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں، عمران خان زخمی ہیں۔ انکی حاضری سے استثنی کی درخواست دے رہے ہیں ۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ حاضری سے کب تک استثنی لیں گے۔ کیا بڑے لوگوں کی قانونی ذمہ داری نہیں کہ پیش ہوں ۔ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائیکورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتا ہے کارروائی بھی جاری رکھیں۔ ہم نے کہا ہے وہ فریم چارج ہونے پیش ہوں ۔اگر اپ نہیں آتے تو ہم 512 کی کارروائی شروع کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کریں گے ،پی ٹی آئی وکیل نوید انجم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔
لاہورپاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں...
ریاض خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی...
کراچی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہوگئے ہیں اس کیلئے سپریم...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ،قیمت خریدایک روپے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے کم ہو...
لاہوررہنمامسلم لیگ عطا تارڑنےکہاہےکہ عمران کوبیٹی چھپانےپرکیوں نہیں نکالاجاسکتا؟عابدشیرعلی اور طلال...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’’مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر‘‘...
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے...
اسلام آبادو زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان...