لاہور(محمد صابر اعوان سے)پنجاب کی سابق حکومت کے دور میں لاہورمیں ڈینگی اور کورونا ورکرز کی جعلی بھرتیوں کی مد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور میں مزید 19کروڑ روپے روپے کی مالی بد انتظامی کا انکشاف ہوا ہے۔اتھارٹی کی انتظامیہ نے بھرتی کا طریقہ کار اور میرٹ طے کیے بغیر ان ملازمین کی بھرتی کی اور ، ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ایک سال کے دوران 19کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کر دی گئیں۔ محکمانہ آڈٹ کی دستاویزات کے مطابق لاہو رکے مختلف ٹاونز جن میں نشتر ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،عزیز بھٹی ٹاؤن،کینٹ ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں 2020-21 کے دوران ڈیلی ویجز پر ملازمین کو قاعدہ قانوں کے برعکس بھرتی کیا گیا، ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 19کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کر دی گئیں۔ دوران ۤآڈٹ یہ بات سامنے آئی کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی سے پہلے محکمہ خزانہ پنجاب سے منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی کا طریقہ کار اور میرٹ طے نہیں کیا گیا، ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے کوائف کو ریکارڈ ہی نہیں کیا گیا، ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں بارے درخواستیں اور جوائننگ رپورٹ کا ریکارڈ بھی نہیں ملا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او نشتر ٹاؤن میں 4کروڑ98لاکھ ، ڈی ڈی ایچ او علامہ اقبال ٹاون میں 5کروڑ68 لاکھ روپے ، عزیز بھٹی ٹاون کو 3کرؤڑ12لاکھ ، کینٹ ٹاون کو 3کروڑ30لاکھ اور داتا گنج بخش ٹاون میں 2کروڑ69لاکھ ان ملازمین کی تنخواہ کی مد میں ادا کئے گئے ۔
لاہورپاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں...
ریاض خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی...
کراچی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہوگئے ہیں اس کیلئے سپریم...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ،قیمت خریدایک روپے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے کم ہو...
لاہوررہنمامسلم لیگ عطا تارڑنےکہاہےکہ عمران کوبیٹی چھپانےپرکیوں نہیں نکالاجاسکتا؟عابدشیرعلی اور طلال...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’’مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر‘‘...
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے...
اسلام آبادو زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان...