پاک سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں ا ضافہ

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ا ضافہ کر دیا ہے،ترجمان پاک سوزوکی کے مطابق ملک کی موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، مقامی طورپر مہنگائی ور عالمی سطح پر خام مال کی قیمتیں بڑھنے ، کرنسی کی بڑھی قدر کے باعث گاڑیوں کی قیمت فروخت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیاہے۔، ترجمان پاک سوزوکی شفیق احمد شیخ نے بتایا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کم سے کم ایک لاکھ19ہزار روپے فی گاڑی سے تین لاکھ35ہزار روپے فی گاڑی تک قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔