مصدق ملک کی ایف پی سی سی آئی اپٹما سے بجلی بریک ڈائون پر معذرت

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی اور اپٹما کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،وزیر مملکت نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سے وفود کو آگاہ کیا اور اپٹما سے بجلی بریک ڈائون پر معذرت کی،وزیر مملکت نے وفد کو بتایا بجلی فراہمی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ وزیر مملکت نے بجلی کے طویل بحران پر سرکاری توجیحات پیش کیں اور کاروباروی برادری سے معذرت کی۔