وفاق کا نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غور

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر،آن لائن )اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کے نتائج تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہ کرانے پر غورشروع کر دیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ مردم شماری تک انتخابات کے التوا کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، مردم شماری اور بعد ازاں حلقہ بندیوں کو بنیاد بنا کر نگران حکومت کی طوالت پر بھی غورکیا جائیگا۔ملک میں ساتویں مردم شماری ( ڈیجیٹل مردم شماری ) یکم مارچ سے یکم اپریل 2023کو ہوگی ۔ مردم شماری کا شیڈول تبدل کر دیاگیا ہے پہلے مردم شماری یکم فروری سے چار مارچ 2023کو ہونی تھی ۔