کراچی (ٹی وی رپورٹ )عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نےجیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوتے کہا ہے کہ چیلنج کے طور پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا،ایسی فلم بنانا چاہتی تھی جو پاکستان کی پذیرائی پر مبنی ہو،پاکستان کو رنگوں سے بھرے ایک خوبصورت اور تفریح سے بھرپور جگہ کے طور پر دکھانا چاہتی تھی،اس ملک سے والہانہ انسیت ہے ، پاکستان میں میرے بہت دوست ہیں ، مجھے پاکستان سے بہت محبت ملتی رہتی ہے ، جب میں پاکستان گئی میں اس خاندان کے ساتھ رہی میرے سابق شوہر کا خاندان قدامت پر ست تھا میں اپنے سابق شوہر کی بہن، ان کے شوہر اور ان کے بچوں کیساتھ رہی ان کے والد کے ساتھ بھی ایک ہی گھر میں رہی،میرے بیٹوں کو اس طرح کی فلمیں پسند نہیں ہیں، وہ میرے سب سے بڑے نقاد ہیں ، اور ظاہر ہے ، وہ آدھے پاکستانی، مسلمان بچے ہیں لہذ ا اس فلم کے لئے ان کی پسند یدگی میرے لئے بہت اہم بات ہے ، میں نے ان کو یہ فلم دکھائی آخری لمحات میں ان کی آنکھوں میں آنسو تھے، میں نے انہیں اس پر ہنستے نہیں دیکھا بلکہ انہوں نے کہا کہ ماں ہمیں آپ پر فخر ہے ، شاید انہیں معلوم ہے کہ میں نے اس پر کتنی محنت کی ہے ، کسی اور کی نسبت ، ان کا ایسا کہنا ہی میرے لئے بڑا لمحہ تھا۔مرتضی علی شاہ …آپ پاکستان بھر میں مقبول ہیں آپ پاکستان میں ا پنے دوستوں کو جیونیوز کے ذریعے کیا پیغام دینا چاہتی ہیں ؟جمائما …اوہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ سب سینما جاکر یہ فلم دیکھیں گے ، میں نے پاکستان میں جو سب سے بڑا سبق سیکھا تھا و ہ نیت کا تصور ہے نیت یعنی intensionاورمیں سمجھتی ہوں کہ زندگی کی ہر بات چاہے آپ غلطی کریں یا نہیں ہمیں ایسی دنیا میں رہنا چاہئے جہاں انسانوں کو اس کی نیت کے تناظر میں پر کھا جائے مجھے یقین ہے کہ لوگ دیکھیں گے کہ یہ فلم بنانے کے پیچھے میری نیت صرف محبت پر مبنی ہے ،اس موقع پر جمائما نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا۔
لاہورپاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں...
ریاض خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی...
کراچی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہوگئے ہیں اس کیلئے سپریم...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ،قیمت خریدایک روپے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے کم ہو...
لاہوررہنمامسلم لیگ عطا تارڑنےکہاہےکہ عمران کوبیٹی چھپانےپرکیوں نہیں نکالاجاسکتا؟عابدشیرعلی اور طلال...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’’مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر‘‘...
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے...
اسلام آبادو زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان...