گجرات جیل ہنگامہ آرائی ، 250 نامعلوم قیدیوں کیخلاف مقدمہ درج

25 جنوری ، 2023

گجرات،لاہور(نمائندہ جنگ،اپنے نامہ نگار سے ) ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں ہنگامہ آرائی کرنیوالے 250قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گجرات جیل رانا محمد لطیف نے تھانہ سول لائن میں درج کروائی گئی۔ ایف آئی آرکے مطابق قیدیوں نے مزاحمت کی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پر توہین قرآن کا لفظ لگایا۔ جیل کی سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے اضافی اہلکار تعینات کردئیے گئے۔ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے گجرات جیل ہنگامے اور جلائو گھیرائو کی ابتدائی رپورٹ کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ خوشی محمد کو 90روز کیلئے معطل کر دیا ۔