عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ،PTIکارکن زمان پارک پہنچ گئے

25 جنوری ، 2023

لاہور (مانیٹرنگ سیل )رہنما پی ٹی آئی زبیر نیازی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔اطلاعات ہیں کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کی کو شش کرے گی ،دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے عمران خان کے گھر کے باہر زمان پارک پہنچ گئی۔حماداظہرنے کہا ہے کہ کارکن عمران خان کی حفاظت کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔