پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

25 جنوری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر ) پنجاب کے نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔زاہد اختر زمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 24 ویں کامن سے ہے اور وہ انتظامی شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی سے قبل زاہد اخترزمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے عہدے پر فائز تھے۔