لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ سیل )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی۔ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور پرویز الہٰی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنے پر اتفاق کیا، محسن نقوی کی تقرری کے معاملے پر عدالت سے آج رجوع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں احمد اویس نے آئینی وقانونی شقوں سے متعلق بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت دیگر سیاسی معاملات پربھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں موجود دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پرویز الہٰی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کی جانب سےکی جانے والی تعیناتیوں پر اظہار تشویش بھی کیا گیا۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےپرویز الہٰی نے کہا ہے پنجاب میں متنازعہ ترین افسران کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں، خاص طور پر پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے لیکن عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہیں، انتخابات میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی اور آنے والا وقت صرف عمران خان کا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کے لیے ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، الیکشن کی تاریخ نہ دیکر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،دریں اثنا وزیر اعلی ٰپنجاب پرویز الہٰی نے سپیکر سبطین خان سے ملاقات کی۔
لاہورپاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گرین لائن ٹرین کے علاوہ تمام ٹرینوں...
ریاض خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے حملے کی...
کراچی صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈائیلاگ ضروری ہوگئے ہیں اس کیلئے سپریم...
کراچی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ،قیمت خریدایک روپے بڑھ گئی اور قیمت فروخت 50پیسے کم ہو...
لاہوررہنمامسلم لیگ عطا تارڑنےکہاہےکہ عمران کوبیٹی چھپانےپرکیوں نہیں نکالاجاسکتا؟عابدشیرعلی اور طلال...
اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ’’مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر‘‘...
اسلام آباد چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے...
اسلام آبادو زیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری مثالی ہے اور پاکستان...