بلاول اور آصفہ دبئی چلے گئے

25 جنوری ، 2023

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ رات گئے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کا سفر کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول نجی دورے پر دبئی گئے ہیں۔