ن لیگ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیکر غلطی کر رہی ہے، چوہدری نثار

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ضمنی انتخابات میں این اے 59اور پی پی 10سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سپورٹرز کو بھرپور انتخابی تیاری کی کال دیدی ہے اور کہا ہے کہ این اے 59کے ضمنی انتخابات میں میرا مقابلہ عمران خان سے بھی متوقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اعلان کر رکھا ہے کہ عمران خان ہی قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن)قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے کر غلطی کر رہی ہے، منگل کے روز میرا موہڑہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے عمائدین علاقہ سے صلاح مشورہ کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔