پٹرولیم کا بحران، فوری ایل سیز کھولنے کی ہدایت، 19جنوری ہی کو محدود اسٹاک سے آگاہ کردیاتھا، پٹرولیم ڈویژن،کمی نہیں،اوگرا

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران نہ ہونے کو یقینی بنانے کےلیے گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ آج بدھ کو اجلاس ہوگا پٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق ملک کے مطابق اجلاس میں ترجیحی بنیاد پر پٹرول کی درآمد کےلیے ایل سی کھولنے کےلیے کہا جائے گا۔ وزارت توانائی کے سینئر افسر کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ 19جنوری کو پٹرول کے محدود اسٹاک پر توجہ دلانے کےلیے گورنر اسٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔ بتایا گیا تھاکہ پارکو، پی آر ایل اورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے 32 ایل سیز فوری کھولنے ہوں گے۔ پی پی آ ئی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔