ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97لاء افسروںکو ہٹانےکانوٹیفکیشن جاری

25 جنوری ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر،مانیٹرنگ سیل) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسروں کو عہدوں سے ہٹانےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ،نوٹیفکیشن کے مطابق 32 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 65 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری جواد یعقوب کو ایڈووکیٹ جنرل کے امور دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے 55 وکلا کا بطور ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل آفس میں 20 نئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 35 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا تقرر کیا گیا ہے۔