پیف،طلبہ کےکوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کاآغاز

25 جنوری ، 2023

لاہور(خبرنگار)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کے حکم پر پیف پارٹنر سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر کے 7ہزار سے زائد سکولوں کے 3لاکھ26ہزار167 طالب علموں کاٹیسٹ لیا جائے گا۔ پیف پارٹنر سکولوں میں 15فروری تک ٹیسٹ جاری رہے گا۔