ڈاکے چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیور، فونز سمیت قیمتی اشیا لوٹ لیں

25 جنوری ، 2023

لاہور،کاہنہ،مانگامنڈی(کرائم رپورٹر،نامہ نگاران)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں قابوسے باہرہوگئیں، 24 گھنٹوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونزو دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کر دیا گیا۔مانگا منڈی کے علاقہ میںاقبال کے گھر سے6 لاکھ روپے ،کاہنہ کے علاقہ دھوپ سڑی کے رہائشی نعمان کے گھرسےتالے توڑ کر 6 لاکھ روپےسے زائد نقدی، زیور اور موبائل فونز چوری کرلیےگئے ۔ مانگا منڈی بائی پاس پر ٹرانسپورٹ کمپنی کے مینجر رمضان منشاء سے گن پوائنٹ پر 65 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیاگیا،شالامار میں مسلح ڈاکوراشد کے گھر گھس کر7 لاکھ69 ہزار روپے ، زیورات اور دیگر اشیاءلوٹ کر فرار ہوگئے۔مصطفی آبادمیں سلیم سے 80 ہزارو موبائل ،سندر میں عمران سے52 ہزارو فون،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوسعدیہ بی بی سے 18 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ جنوبی چھائونی، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹائون، ڈیفنس، ہنجروال سے گاڑیاں،با غبانپورہ ،چوہنگ ،گڑھی شاہو،اسلام پورہ،غازی آباد، راوی روڈ، ساندہ، مصری شاہ، لوہاری گیٹ، نولکھا، مصطفی ٹائون، مزنگ، داتا دربار، اورشفیق آباد سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔