آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

25 جنوری ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے نئے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس آمدپر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پنجاب پولیس کے سینئر افسران نے آئی جی پنجاب کو سی پی او آمد پر خوش آمدید کہا۔ سلامی تقریب کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے دفتر میں ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقرر وتبادلے وفاقی اور صوبائی حکومت کا کام ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں شفاف، غیر جانبداراور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔