گڑھی شاہو،ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق،ڈرائیورگرفتار

25 جنوری ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو میں ٹریفک حادثہ،مزدا اوررکشہ کے تصادم میں 1خاتون جاں بحق،تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقہ علامہ اقبال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں تیز رفتار مزدا نے رکشہ کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔شہریوں نے ڈرائیور کوپکڑکر پولیسکے حوالے کر دیا۔