لمپی سکن کیخلاف مفت حفاظتی ٹیکہ جات کا آغاز کر دیا، سیکرٹری لائیوسٹاک

25 جنوری ، 2023

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ کی زیر صدارت اہم اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں لمپی سکن بیماری پر کنٹرول پانے کیلئے باہر سے در آمد شدہ ویکسین مہم کے باقاعدہ آغاز کی منظوری دیدی گئی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور پنجاب بھر میں تمام گائیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لمپی سکن بیماری سے بچائوکیلئے یہ حفاظتی ٹیکہ جات بالکل مفت لگائے جا رہے ہیں۔