بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملہ، ملزمان کو فوری گرفتار کیاجائے، پیپلز پارٹی پنجاب

25 جنوری ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ حکومت بلخ شیر کھوسہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔وہ گزشتہ روز سردار لطیف کھوسہ کےصاحبزادے بلخ شیر کھوسہ کی عیادت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔