کھوکھر پیلس میں جشن

25 جنوری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) لاہورکا صدر بننے پر سیف الملوک کھوکھر کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس میں پرتپاک جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی رہنمائوں اور لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر گھڑ ڈانس اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر ، فیصل سیف کھوکھر، اختر بادشاہ،مبشر جاوید، راہ شہاب الدین و دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے ۔