ایل ڈبلیوایم سی،غیرحاضری پر450ملازمین فارغ

25 جنوری ، 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی ہدایت پر بدعنوان ،مسلسل غیر حاضر اور کام چور 450 ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیاگیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 328 ان سورس ورکرز کی پکی چھٹی جبکہ 122 ریگولر ملازمین کو واپس ایم سی ایل بھیج دیا گیا۔سی ای او نے تاکید کی کہ شہر کی صفائی کے معاملے میں لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔