واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے کہا ہے کہ مذاکرات پاکستان اور بھارت کا ذاتی اور دو طرفہ معاملہ ہے، جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام کے خواہاں ہیں ، اسلام آباد کی کسی بھی منتخب حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں ،امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام پر زور دے رہے ہیں لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی بات چیت کی رفتار، اس کا دائرہ کار اور اس کی نوعیت ان دونوں ممالک کا آپسی معاملہ ہے۔ وہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کیساتھ مشروط مذاکرات کی دعوت اور بھارت کی جانب سے یہ پیشکش مسترد کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا طویل عرصے سے خطے میں علاقائی استحکام کا مطالبہ کرتا رہا ہے، یقینی طور پر ہم اس خطے کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کے باعث کسی ملک کا کوئی نقصان نہیں تاہم یہ سب کے لئے سود مند ہیں۔ واشنگٹن اسلام آباد میں کسی بھی منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے اور اس کے ساتھ کام کرے گا۔پاکستان ہمارا شراکت دار ہے، ہمارے متعدد مشترکہ مفادات ہیں، ہم آنے والی پاکستانی حکومتوں کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنے کی اپنی خواہش کا مظاہرہ کرتے رہےہیں۔ امریکا کسی بھی ملک کی حکومتوں سے متعلق رائے ان پالیسیوں کے مطابق قائم کرتا ہے جن پر وہ عمل پیرا ہوتی ہیں۔
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
لاہور پنجاب اسمبلی کی 11رکنی جوڈیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان جوڈیشل...
کراچی بڑھتے عالمی خطرات کے پیش نظر پینٹاگون نے 1.5 ٹریلین ڈالر مانگ لیے۔ صدرٹرمپ نے ریکارڈ دفاعی بجٹ تجویز...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے، ʼʼاے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار...
اسلام آباد نیسپاک آڈٹ رپورٹ: 13.78 ارب روپے کے بقایا جات پھنس گئے، سنگین مالی بے ضابطگیاں بے نقاب؛ آڈیٹر جنرل...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی کمپنی سی ای او کے طور...
لاہوراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے ملاقات کی، جس میں خواتین کے...