مغربی ممالک ہمارے ساتھ حقیقی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ، روسی وزیر خارجہ

25 جنوری ، 2023

پریٹوریا (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور روس حقیقی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، مغربی طاقتیں روس کیساتھ منسوب ہر چیز تباہ کرنا چاہتی ہیں، یوکرینی شہریوں کو مقامی زبان بولنے سے بھی منع کیا جارہا ہے، یوکرین کےمعاملے پر مذاکرات کیلئے ہروقت تیار ہیں ، یوکرین تیسرے فریق کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتا ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ نالیڈی پنڈور کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یوکرین میں موجودہ صورتحال سے ظاہر ہورہا ہے کہ روس اور مغرب کے درمیان تنازعے کو اب ہائبرڈ وار نہیں قرار دیا جا سکتا۔