روس کا خطرہ، یورپی کمیشن خلائی دفاع کا منصوبہ مارچ میں پیش کرے گا

25 جنوری ، 2023

پیرس (اے ایف پی) یورپی کمیشن یورپی اتحاد کی سلامتی اور خلائی دفاع میں اضافے سے متعلق حکمت عملی مارچ کے مہینے میں پیش کرے گا، یہ بات یورپی یونین کے انٹرنل مارکیٹ کمشنر تھیری بریٹون نے منگل کے روز ایک ایسے موقع پر بتائی ہے جب یوکرین میں روسی جنگ کے باعث خلا میں بھی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ یورپین کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال میں ہمیں یورپی اتحاد کی سٹرٹیجک صلاحیت بڑھانا ہوگی۔