سعودی عرب کا بھارتی کمپنی سے 1ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

25 جنوری ، 2023

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب نے خصوصی زرعی کیمیکل تیار کرنے کے لیے بھارتی کمپنی سے 1بلین ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے ،سعودی وزارت سرمایہ کاری نے معاہدے پر ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ختم ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر دستخط کیے۔