عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو جائیں تو انتشار جنم لیتا ہے،محسن داوڑ

25 جنوری ، 2023

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو جائیں تو انتشار جنم لیتا ہے نقیب اللہ محسود کو کالعدم تنظیم سےتعلق کا الزام لگا کر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا ، اس قتل کے نتیجے میں ملکی تاریخ کی بڑی عوامی مزاحمتی تحریک شروع ہوئی۔