25 پاکستانی بائیکرز عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

25 جنوری ، 2023

ریاض (شاہدنعیم ) لاہور سے 25 موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی سعادت حاصل کرنےکے لئے 17 دنوں کے طویل سفر کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گیا ۔ ریاض پہنچنے پر سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور اور افسران نےشاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور اعزازی شیلڈ بھی دی گئی ۔6 جنوری کو لاہور سے چلنے والا یہ قافلہ سعودی عرب میں 15 دن قیام کریگا جبکہ عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پہ حاضری دےگا اور نوافل بھی ادا کرےگا۔ پچیس موٹرسائیکل سواروں کا گروپ 6 ممالک سے گزرتا ہوا پہلے مرحلے ریاض پہنچا ہے۔بائیکرز کا قافلہ پاکستان سے ایران، عراق، کویت، اردن اور یو اے ای ،حدیثہ باڈر سے گزرتا ہوا سعودی عرب پہنچا ہے بائیکرز 14 ہزار کلو میٹر سے زائد سفر طے کرکے ریاض پہنچے ہیں انکا کہنا تھا کہ دوران سفر انہوں نے پاکستان کا امیج بلند کرتے ہوئے امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔اس اہم سفر پر روانہ ہونے والے بائیکرز کا کہنا تھا کہ ان کی خوشی قسمتی ہے کہ ایک مقدس سفر پر با خیریت سعودی عرب ریاض پہنچنے ہیں اور ان کے لیے ایک یادگار سفر ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کا گروپ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریاض سے مکہ روانہ ہو گیاجہاں عمرہ کی سعادت حاصل کرینگے ۔