گندم کی سرکاری خرید کی قیمت کا ہفتے عشرے میں اعلان ناگزیر، فلور ملز ایسوسی ایشن

25 جنوری ، 2023

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) و پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاقی حکومت صوبوں کو اعتماد میں لیکر گندم کی آنے والی فصل کی سرکاری قیمت خرید کا فوری اعلان کرے، وزیراعظم شہباز شریف سندھ کی پیپلز پارٹی حکومت پنجاب کی نگران حکومت صوبہ کے پی کے نگران وزیراعلیٰ کو اکٹھے بٹھا کر مارچ اپریل میں سرکاری گندم کی خریداری کے نئے ریٹ متفقہ طور پر منظور کرائیں تاکہ ملک بھر کے گندم کے کاشتکاروں کو اس بات کا علم ہو جائے کہ گزشتہ سال 2022 کو ان سے جو گندم سرکاری طور پر پاسکو اور صوبائی حکومتوں نے 2200 روپے فی من خریدی تھی مارچ اپریل 2023 میں ان کی فصل کی سرکاری قیمت خرید کتنی ملے گی۔ کاشتکاروں کو اگر ان کی کاشت کی گئی گندم اس میں استعمال ہونے والی کھاد کیڑے مار ادویات اور ٹیوب ویلوں کے اخراجات مناسب ملیں گے تو کسان اپنی فصل بڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھاد جراثیم کشن ادویات اور دوسرے خرچے کرے گا۔