گوشوارے جمع کرانے پر مزید 13 ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

25 جنوری ، 2023

لاہور( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر مزید 13 ارکان پارلیمان وصوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 گجرات۔IV سے چوہدری عابد رضا، این اے 111 ٹوبہ ٹیک سنگھ۔I سے چوہدری خالد جاوید کی رکنیت اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر بحال کر دی گئی ہے۔