اسلام آباد ( طاہر خلیل ) الیکشن ہو رہے ہیں ،ستمبر ،اکتوبر میں صوبوں اور مرکز میں ایک ساتھ الیکشن ہونگے ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پہلے اور باقی الیکشن بعد میں ہونگے ،یا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن قبل از وقت ایک ساتھ ہو جائینگے ؟، عام انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد دلچسپ افواہوں کی زد میں ہے ،پارلیمنٹ ہائوس بند ہے لیکن استعفے منظوری کا جمعہ بازار لگا ہے ، مزید 43 استعفے منظور ہو گئے ہیں 2 ارکان پی ٹی آئی چھٹیوں پر ہیں اب موجودہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کا کچھ نہیں بچا، صفایا ہو گیا جو بیٹھے ہیں وہ منتخب تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ہوئے تھے لیکن آج فرینڈلی اپوزیشن میں ہیں ایوان میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا وجود اختتام پذیر ہوا قومی سطح کی پارلیمانی سیاست سے پی ٹی آئی کو آئوٹ کر کے گرائونڈ سے باہر دھکیل دیا گیا ہے جس کیساتھ یہ طے ہو چکا کہ شہباز شریف جس کو نگراں وزیر اعظم کہیں گے وہی ہو گا، الیکشن کمیشن میں انتخابی تیاریوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ساتھ عمران خان کیخلاف کیسز بھی تیزی سے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں ، الیکشن کمیشن کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کرنا ہے ,الیکشن کمیشن کو اگلے تین ماہ میں 2بڑے انتخابات مکمل کرنا ہونگے ایک قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن اور دوسرا صوبوں کے عام انتخابات اور اسکے تین ماہ بعد اسے دوبارہ قومی اسمبلی سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانا ہونگے ،مفلوک الحالی کی موجودہ معاشی کیفیت میں 60-70ارب روپے کے انتخابی اخراجات کیونکر ممکن ہونگے ؟
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
لاہور پنجاب اسمبلی کی 11رکنی جوڈیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان جوڈیشل...
کراچی بڑھتے عالمی خطرات کے پیش نظر پینٹاگون نے 1.5 ٹریلین ڈالر مانگ لیے۔ صدرٹرمپ نے ریکارڈ دفاعی بجٹ تجویز...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے، ʼʼاے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار...
اسلام آباد نیسپاک آڈٹ رپورٹ: 13.78 ارب روپے کے بقایا جات پھنس گئے، سنگین مالی بے ضابطگیاں بے نقاب؛ آڈیٹر جنرل...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی کمپنی سی ای او کے طور...
لاہوراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے ملاقات کی، جس میں خواتین کے...