اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی سے عمران خان کی نام لیوا تحریک انصاف کا وہ مکمل صفایا عمل میں آگیا ہے جس کے بڑے طمطراق سے خود انہوں نے فرمائش کی تھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اپنی حکومتوں کو صوبائی اسمبلیاں ملیامیٹ کرنے کی خواہش میں گلاگھونٹ کر ہلا ک کردیا سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر رکھا ہے کہ یہ سب کچھ ’’گندے نظام‘‘ سے نجات کے عزم کا حصہ ہے۔ آزاد کشمیر کی تحریک انصاف حکومت کو عدم اعتماد کا عفریت ہڑپ کرنے کیلئے تیار بیٹھا ہے یہ منظر تحریک انصاف کے کسی حریف نے پیدا نہیں کیا بلکہ عمران کی ’’فراست‘‘ کا اسے شاہکار قرار دیا جائے گا۔ جن کی عقل و دانش کھیل کے کسی میدان کیلئے شاید کارآمد ہو سیاست اور ملکی امور نمٹانے کیلئے اس پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اپنی پونے چار سال کی حکومت کے ذریعے انہوں نے ملک کو برباد کرکے رکھ دیا جس کے بعد وہ مسلسل استحکام شکن سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ اپنے تمام سیاسی عزائم میں ناکام رہنے کے باوجود اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بہت پراُمید ہیں جو معاشی تباہی سے عبارت ہے اور جس میں ملک کو سری لنکا جیسے حشر سے آشنا کرنا ہے ، اس تمام تر کے باوجود عام انتخابات کا کوئی امکان موجود نہیں، سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی جو حکمران اتحاد میں پاکستان مسلم لیگ نون سے محض ستائیس نشستوں کے فاصلے پر ہے ضمنی الیکشن میں کم و بیش چالیس نشستوں پر یقینی کامیابی کی منصوبہ بندی کرے گی تاکہ جس اکثریتی اصول کی بنیاد پر مسلم لیگ نون نے حکومت کی قیادت سنبھال رکھی ہے اس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی حکومت کے آخری ساڑھے پانچ ماہ کے لئے ملک کا وزیراعظم بنوایا جا سکے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے امکانات کو بھانپتے ہوئے اپنی جماعت کی قیادت ’’محفوظ ‘‘ ہاتھوں میں منتقل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے اس سلسلے میں سابق خاتون اوّل کا نام لیا جا رہا ہے اگر وہ بھی کسی کارروائی کی ’’زد‘‘ میں آگئیں تو ان کے بعد بندوبست کیا ہوگا۔ اس بارے میں سوچ بچار جاری ہے خیال ظاہرکیا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف میں پوسٹ بیورو قائم ہوگا جس میں دیگرافراد کے علاوہ کئی لال بجھکڑ بھی شامل ہوں گے اور عمران کو جماعت کا سرپرست اعلیٰ بنا دیا جائے گا۔
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی...
لاہور پنجاب اسمبلی کی 11رکنی جوڈیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان جوڈیشل...
کراچی بڑھتے عالمی خطرات کے پیش نظر پینٹاگون نے 1.5 ٹریلین ڈالر مانگ لیے۔ صدرٹرمپ نے ریکارڈ دفاعی بجٹ تجویز...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے، ʼʼاے پتر ہٹاں تے نیں وکدے، کی لبھنی اے وچ بازار...
اسلام آباد نیسپاک آڈٹ رپورٹ: 13.78 ارب روپے کے بقایا جات پھنس گئے، سنگین مالی بے ضابطگیاں بے نقاب؛ آڈیٹر جنرل...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی کمپنی سی ای او کے طور...
لاہوراسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے ملاقات کی، جس میں خواتین کے...