KPاسمبلی انتخابات، جماعت اسلامی کے امیدواروں کا اعلان

25 جنوری ، 2023

پشاور(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کےانتخابات کیلئے پارٹی پارلیمانی بورڈ کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے69ضلع پشاور کیلئے افتخار احمد، پی کے71 شاہکار عزیز، پی کے74سید امین اورپی کے75کا ٹکٹ سابق صوبائی وزیر کاشف اعظم کو جاری کردیا گیا ہے اسی طرح حلقہ پی کے76پشاور کیلئے عتیق الرحمان، پی کے78کیلئے ملک عمر سجاد، پی کے79کیلئے طاہر زرین، پی کے80کیلئے طارق متین اور پی کے81کےلئے خالد گل مہمند کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔