سٹیٹ بینک نے اینٹی بزنس، اینٹی گروتھ مانیٹری پالیسی دی:وفاقی چیمبر

25 جنوری ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نےسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 17 فیصد کرنے کو کاروبار مخالفقرار دیتے ہوئے گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں درآمد کنندگان، صنعتکاروں اور ایس ایم ایز کیلئے کسی قسم کا حکومتی تعاون، مراعات یا سہولیا ت موجود نہیں ۔ ہمیں معاشی تر قی کو بڑھاوا دینے والی توسیعی مالیاتی پالیسی تھی لیکن ایک بار پھرسٹیٹ بینک نے ایک اینٹی بزنس اور اینٹی گروتھ مانیٹری پالیسی دی ہے۔ اگر پا لیسی ریٹ اور برآمدی ری فنانسنگ کی شرح میں بڑی کمی نہ کی گئی تو ہم علاقائی ممالک کے ساتھ بھی مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔روپے اور ڈالر میں عدم استحکام، سیاسی اور اقتصادی ماحول میں غیر یقینی صورتحال اور شرح سود میں اضافہ ایس ایم ایزکو مکمل کچل دیگا۔ بہت زیادہ کاروباری ادارے دیوالیہ ہو جائیں گےاور برآمدی آرڈرز پورے نہیں ہونگے۔